ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریش راوت کا دعویٰ، کیدارناتھ میں مراقبہ کے بعد راہل گاندھی نے کہاتھا،مجھے معرفت حاصل ہوئی 

ہریش راوت کا دعویٰ، کیدارناتھ میں مراقبہ کے بعد راہل گاندھی نے کہاتھا،مجھے معرفت حاصل ہوئی 

Sun, 17 Dec 2017 23:51:45    S.O. News Service

نئی دہلی 17دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات انتخابات کے دوران مختلف مندروں میں جاکر پوجا کرنے کی وجہ کئی بار شہ سرخیوں میں آچکی ہے ۔ کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی کے بارے میں ا ن ہی کی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے دعوی کیا ہے کہ راہل جب ہمالیہ میں قریب 3.500 میٹر بلندی پر آبا کیدارناتھ مندر کی زیارت کو گئے تھے تو وہاں آدھ گھنٹہ مراقب بھی ہوئے اور اس مراقبہ کے دواران انہیں معرفت بھی محسوس ہوئی۔ راہل گاندھی کے بارے میں مذکورہ انکشاف کانگریس کے سینئر لیڈر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دورہ میں کیدارناتھ مندر کی زیارت کرنے کے بعد ہی ’’ انّ گرہن ‘‘ ( کھانا کھایا ) کیاتھا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ راہل اور کانگریس لیڈر مذہب کو ذاتی اعتماد و یقین کا عنوان قرار دیتے ہیں اور اس بارے میں وہ عوامی مباحثہ سے گریزکرتے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ اتراکھنڈ ہریش راوت نے گجرات انتخابات کے دوران راہل گاندھی کے کئی مندروں کی زیارت کو لے کر بی جے پی کی طرف سے طنز کئے جانے کا ذکر کرتے کہا کہ کیدار سانحہ کے وقت انہوں نے خود دیکھا ہے کہ راہل نے کیدارناتھ مندر جاتے وقت اپنے ہاتھوں سے ملبہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب میں (اتراکھنڈ کا) وزیر اعلیٰ بن گیا تھا۔ ر اہل گاندھی کا فون آیا کہ وہ کیدارناتھ آنا چا ہتے ہیں ، میں نے ہیلی کاپٹر وغیرہ کا انتظام کیا۔ مگر انہوں نے کہا کہ وہ پیدل ہی کیدارناتھ مندر جائیں گے۔ راوت نے مزید بتایا کہ انہیں اور ان کی سکیورٹی کو یقین تھاکہ راہل گاندھی پانچ سات منٹ ہی کیدار ناتھ کے سامنے بیٹھیں گے مگر راہل گاندھی وہاں آدھ گھنٹے تک بیٹھے مراقبہ میں محو رہے ۔وہ ہمہ تن ہوکر بیٹھے تھے اور ہونٹوں سے کچھ بدبدا بھی رہے تھے، گویاوہ بھجن کر رہے ہوں ۔ ہریش راوت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے مجھ سے دو تین روزقبل پوچھا تھا کہ کیدار ناتھ کاکوئی بھجن ہے۔ انہوں نے بعد میں مجھ سے یہ بھی کہا کہ کیدار ناتھ کا کا ایک علیحدہ بھجن بھی بنوائیں ، میں نے ایک بھجن بھی تیار کروایا تھا ۔


Share: